Saturday, April 4, 2026
ہومتازہ ترینایل پی جی کی فی کلو قیمت 500 روپے کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت 500 روپے کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی

کراچی: (آئی پی ایس) ایل پی جی کی فی کلو قیمت 500 روپے کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی۔

صارفین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایک کلو ایل پی جی سرکاری نرخ سے 200 روپے زائد میں فروخت ہو رہی ہے۔

صارفین کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 500 روپے کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز عبدالہادی خان کا کہنا ہے کہ سپلائی کم اور ڈسٹری بیوٹرز کو مال منہگا مل رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اوگرا اور امپورٹرز ایل پی جی کی زائد قیمت پر فروخت روکنے میں ناکام ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔