Saturday, April 4, 2026
ہومبریکنگ نیوزوزیراعظم کچھ دیر میں عوام سے اہم خطاب کریں گے

وزیراعظم کچھ دیر میں عوام سے اہم خطاب کریں گے

اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم شہباز شریف کچھ ہی دیر میں قوم سے خطاب کریں گے، جس میں اہم اعلان کی توقع کی جا رہی ہے۔اپنے خطاب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف عوام کو درپیش مسائل پر گفتگو کریں گے اور خاص طور پر ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی موجودہ صورتحال کے بارے میں قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ وزیراعظم پہلے ہی پٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے 129 ارب روپے کی سبسڈی دینے کا اعلان کر چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق وہ اپنے خطاب میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ جاری مذاکرات پر بھی روشنی ڈالیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔