اسلام آباد (سب نیوز )ترکمانستان کے سفیر عطاجان مولاموف نے اسلام آباد میں واقع ترکمانستان کے سفارت خانے میں ترکمانستان میں پاکستان کی سفیر فریال لغاری سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران فریقین نے دوطرفہ تعاون کی موجودہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں مستقبل کے امکانات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سیاسی مکالمے کو فروغ دینے، تجارتی اور معاشی تعلقات کو وسعت دینے، اور مشترکہ انفراسٹرکچر و توانائی منصوبوں کو آگے بڑھانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی غور کیا گیا، جن میں 2026 میں ترکمانستان اور پاکستان میں صنعتی اور زرعی نمائشوں کے انعقاد کی تجاویز شامل ہیں۔
ترکمانستان کے سفیر کی فریال لغاری سے ملاقات،باہمی تعلقات پر تبادہ خیال
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
