واشنگٹن(آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ بجٹ میں غیر دفاعی اخراجات میں 10 فیصد کمی اوردفاعی اخراجات میں اضافے کی تجویز دے دی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مالی سال 2027 کیلئے دفاعی اخراجات کیلئے 1.5 کھرب ڈالر رکھے گئے، فیڈرل ایوی ایشن ایڈ منسٹریشن کے لیے 4 ارب ڈالر شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی صدر نے محکمہ انصاف کے تقریبا 30 گرانٹ پروگرام ختم کرنے کی تجویز دی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے بجٹ میں 15 فیصد اضافہ کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب ٹرمپ نے امریکی فوجی اہلکاروں کی تنخواہوں میں 5 سے 7 فیصد اضافے اور امریکی کوسٹ گارڈ کے لیے2.1 ارب ڈالر اضافی فنڈنگ کی تجویز دی یے۔ واضح رہے 2027کے بجٹ میں گولڈن ڈوم منصوبے کے لیے فنڈنگ بھی شامل ہے، جو امریکی فضائی اور میزائل دفاع کو مضبوط بنانے کا اہم حصہ ہے۔
