Friday, April 3, 2026
ہومبریکنگ نیوزکیا پاکستانی شہری خطے میں سب سے مہنگا پیٹرول خرید رہے ہیں؟دلچسپ تفصیلات سب نیوز پر

کیا پاکستانی شہری خطے میں سب سے مہنگا پیٹرول خرید رہے ہیں؟دلچسپ تفصیلات سب نیوز پر

اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت پاکستان نے مشرق وسطی میں جاری جنگ کے دوران عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اب تک کا سب سے بڑا اضافہ کر دیا ہے۔گزشتہ روز وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک اور وزیر خزانہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پیٹرول کی قیمت میں 137 روپے 24 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے 41 پیسے فی لیٹر کر دی گئی۔

اس طرح ڈیزل کی قیمت میں184 روپے 49 پیسے فی لیٹر اضافہ کرکے ڈیزل کی نئی قیمت 520 روپے 35 پیسیمقرر کردی گئی۔مشرق وسطی میں جنگ کے آغاز کے بعد سے ملک میں مجموعی طور پر ڈیزل کی قیمت میں 239 روپے 55 پیسیجبکہ پیٹرول کی قیمت میں 192 روپے 24 پیسے فی لیٹر اضافہ ہو چکا ہے۔دوسری جانب عالمی سطح پر دیکھا جائے گزشتہ ایک ماہ کے دوران ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں مجموعی طور پر 49 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس وقت ڈبلیو ٹی آئی کی فی بیرل قیمت تقریبا 111 ڈالر فی بیرل ہے۔

اسی برینٹ کروڈ کی فی بیرل قیمت میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران مجموعی طور پر 34 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس وقت اس کی فی بیرل قیمت تقریبا 110 ڈالر فی بیرل ہے۔ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہونے والے اس ہوش ربا اضافے نے عوام کی نیندیں اڑا کر رکھ دیں ہیں اور انہیں یہ خدشہ ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہونے والا اضافہ مجموعی طور پر مہنگائی میں اضافے کا سبب بنے گا۔لیکن کیا خطے میں صرف پاکستان میں ہی پیٹرول اس قدر مہنگا ہے یا پھر دیگر ممالک میں صورتحال کچھ ایسی ہے؟ آئیے جانتے ہیں۔

پڑوسی ملکی بھارت میں پاکستان کی برعکس ہر شہر اور ریاست میں پیٹرول اور ڈیزل کی مختلف ہوتی ہے۔ بھارت میں آج پیٹرول کی اوسط قیمت تقریبا 101 بھارتی روپے فی لیٹر ہے۔ بھارت میں پیٹرول کی یہ فی لیٹر قیمت پاکستانی روپے میں تقریبا 303 روپے اور امریکی ڈالرز تقریبا 1.1 ڈالر فی لیٹر بنتی ہے۔بنگلادیش پر نظر ڈالیں تو وہاں رواں ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھا گیا ہے اور وہاں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 116 ٹکا ہے۔ یہ قیمت پاکستانی روپے میں تقریبا 263 روپے جبکہ امریکی ڈالر میں 0.95 ڈالر فی لیٹر بنتی ہے۔

اسی سری لنکا میں بھی پیٹرول کی موجود قیمت 398 سری لنکن روپے فی لیٹر ہے جو کہ پاکستانی روپے میں تقریبا 352 اور امریکی ڈالر میں 1.26 ڈالر فی لیٹر بنتی ہے۔ پاکستان میں پیٹرول کی نئی قیمت امریکی ڈالر میں 1.65 ڈالر فی لیٹر بنتی ہے یوں پاکستانی عوام خطے میں سب سے مہنگا پیٹرول خریدنے پر مجبور ہیں۔

خیال رہے کہ وزارت توانائی کی دستاویزات کے مطابق پاکستان میں ایک لیٹر پیٹرول قیمت میں 46 فیصد ٹیکس و منافع جات شامل ہیں، ایک لیٹر پیٹرول پر شہری 211 روپے 26 پیسے صرف ٹیکس ادا کرتے ہیں جبکہ پیٹرول کی ایکس ریفائنری پرائس 247 روپے 15پیسے ہے۔ وزارت توانائی کی دستاویزات کے مطابق فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 24 روپے 12 پیسے کسٹم ڈیوٹی اور 7 روپے 52 پیسے ان لینڈفریٹ مارجن بھی بھی شامل ہے۔ ایک لیٹر پیٹرول آئل پر مارکیٹنگ کمپنی کا 7 روپے87 پیسیمنافع بھی شامل ہے۔

دستاویزات کے مطابق فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 64 پیسے پمپ ڈیلرز کا کمیشن بھی ہے۔ ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 160 روپے 61 پیسے کی لیوی عائد ہے جبکہ فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسیکلائمیٹ سپورٹ لیوی کے بھی شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔