Friday, April 3, 2026
ہومبریکنگ نیوزاسحاق ڈار کا سعودی وزیر سے ٹیلیفونک رابطہ، قریبی رابطے پر اتفاق

اسحاق ڈار کا سعودی وزیر سے ٹیلیفونک رابطہ، قریبی رابطے پر اتفاق

اسلام آباد(آئی پی ایس ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، وزرائے خارجہ نے کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

خلیج اور مشرق وسطی میں امن کے لئے پاک-چین پانچ نکاتی اقدام پر بھی بات چیت ہوئی، رہنماں نے پاکستان اور سعودی عرب کے مضبوط، برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق دار اور شہزاد فیصل بن فرحان نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔