Friday, April 3, 2026
ہومبریکنگ نیوزبہترین حکمت عملی اور کامیاب سفارتکاری، پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کی پہلی ترجیح بن گیا

بہترین حکمت عملی اور کامیاب سفارتکاری، پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کی پہلی ترجیح بن گیا

اسلام آباد (آئی پی ایس )بہترین حکمت عملی اور کامیاب سفارتکاری کے بعد پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کی پہلی ترجیح بن گیا ہے۔بدلتے عالمی منظر نامے کے باعث پاکستان میں ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاری کے امکانات مزید روشن ہو رہے ہیں۔ماہر معیشت پروفیسر ڈاکٹر نوید کا کہنا ہے کہ حالیہ کشیدگی کے بعد دنیا کا نظام اور جیو پولیٹیکل منظر نامہ بدل رہا ہے۔

حالیہ صورتحال میں معاشی مواقع کے لیے ایس آئی ایف سی کا کردار سب سے اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ بہترین پالیسی، ہم آہنگی، فاسٹ ٹریک ڈیلز اور معاہدوں کے لیے ایس آئی ایف سی معاشی بحالی کا مثر ذریعہ بن چکا ہے۔ پاکستان سفارتی صلاحیت اور ساکھ کو مثر انداز میں استعمال کر رہا ہے جس سے ملکی معیشت کا بھی نیا دور شروع ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔