Friday, April 3, 2026
ہومتازہ ترینسی ڈی اے میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پیچھاڑ ،، آفیسرز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس ،، تمام آفیسرز کو آپسی اتحاد و افہام و تفہیم قائم رکھنے پر زور

سی ڈی اے میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پیچھاڑ ،، آفیسرز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس ،، تمام آفیسرز کو آپسی اتحاد و افہام و تفہیم قائم رکھنے پر زور

اسلام آباد(سب نیوز) سی ڈی اے میں بڑے لیول پر اکھاڑ پچھاڑ کے تناظر میں سی ڈی اے آفیسرز ایسوسیشن ایشن کا ہنگامی اجلاس ہوا ،، اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری نعمت اللہ خان نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں تمام آفیسرز تحمل اور باہمی اتفاق کو ملحوظ خاطر رکھیں ،

نعمت اللہ خان نے نئے چیئرمین سی ڈی اے اور بورڈ ممبران کو خوش آمدید کہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ نئی مینجمنٹ اور سی ڈی آفیسرز اکٹھے ہو کر شہر اور ادارے کی بہتری کے لیے کام کریں گے ،،

نعت اللہ کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے ادوار میں کسی وجہ کے بغیر جن سی ڈی اے آفیسرز کو او ایس ڈی کیا گیا تھا ان کے حوالے سے بھی ایسویسی ایشن اپنا کردار ادا کرتے ہوئے حقائق نئی مینجمنٹ کے سامنے رکھے گی ،، تاہم تمام آفیسرز سے درخواست ہے کہ اپنی صفوں میں اتحاد اور بائی احترام کو مد نظر رکھیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔