Friday, April 3, 2026
ہومبریکنگ نیوزتیل کی قیمتوں کا بوجھ صارفین تک منتقل کیا جائیگا، پاکستان کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی

تیل کی قیمتوں کا بوجھ صارفین تک منتقل کیا جائیگا، پاکستان کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ معاشی اور مالیاتی پالیسیوں کی یادداشت کے تحت یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ تیل کی قیمتوں کا بوجھ صارفین تک منتقل کیا جائیگا۔ ٹارگٹڈ سبسڈیز متعارف کرائی جائیں گی اور کھاد اور زرعی ادویات پر وفاقی ایکسائز ڈیوٹی کے نفاذ کو موخر کیا جائیگا۔

رپورٹ کے مطابق خلیجی خطے میں جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے بعد ایندھن اور خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے منفی اثرات کم کرنے کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ماہانہ وظیفہ 14 ہزار 500 سے بڑھا کر 19 ہزار 500 روپے کیا جائیگا جو 2027 سے نافذ ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔