اسلام آباد ( پ ر )چیئر مین سٹیزن وائس آف پاکستان شہزاد صنم نے سینئر تاجر رہنما اور سابق چیئر مین آل پاکستان کمپیوٹر ایسو سی ایشن منور اقبال کو سٹیزن وائس آف پاکستان کی طرف سے تمام رجسٹرڈ پروجیکٹس کے لیے چیف آرگنائزرمقرر کر دیا،اس حوالے سے باقاعدہ تحریری احکامات منور اقبال نے وصول کر لیے،چیئر مین سٹیزن وائس آف پاکستان نے اس موقع پر اس امید کا اظہار کیا کہ منور اقبال اپنا قیمتی تجزیہ بروئے کار لاتے ہوئے تنظیم کی فلاح اور پروجیکٹس کی کامیابی کیلئے اقدامات کریں گے،انہوں نے منور اقبال کی صلاحیتوں پر اعتما د کا اظہار کیا ،اس موقع پر منور اقبال نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ چیئر مین سٹیزن وائس آف پاکستان کے پروجیکٹس کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے۔
