اسلام آباد (آئی پی ایس )سابق چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی بطور چیئرمین سی ڈی اے بھی چھٹی،اسٹبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت،تحریری احکامات جاری ،سی ڈی اے بورڈ میں بھی اکھاڑ بوچھاڑ کا امکان ۔
تفصیلات کے مطابق سابق چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی دونوں عہدوں سے چھٹی ہو گئی ،انہیں بطور چیئرمین سی ڈی اے بھی عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ،دوسری جانب چیئر مین سی ڈی اے کی فراغت کے بعد بورڈ میں بھی بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے اور متعدد بورڈ ممبران عہدوں سے فارغ ہو سکتے ہیں ۔

