Wednesday, April 1, 2026
ہومبریکنگ نیوزامریکی نائب صدر نے ایران تنازع پر گزشتہ روز پاکستانی ثالث کاروں سے بات کی: خبر ایجنسی

امریکی نائب صدر نے ایران تنازع پر گزشتہ روز پاکستانی ثالث کاروں سے بات کی: خبر ایجنسی

واشنگٹن(آئی پی ایس )برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران تنازع پر گذشتہ روز پاکستانی ثالث کاروں سے بات کی ہے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ذرائع کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ثالثوں کے ذریعے ایران کو امریکی صدر کا سخت پیغام بھجوایا ہے۔

خبر ایجنسی کے ذرائع کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے پیغام بھیجا تھا کہ وہ کچھ امریکی مطالبات پورے ہونے پر جنگ بندی پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں ، ان مطالبات میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا بھی شامل ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق امریکی نائب صدر نے ایران تنازع پر گزشتہ روز پاکستانی ثالث کاروں سے بات کی۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی مذاکراتی ٹیم میں جے ڈی وینس، وزیرخارجہ روبیو، اسٹیو وٹکوف، جیرڈ کشنرشامل ہیں۔دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا صبر جواب دے رہا ہے،جب تک ایران معاہدہ نہیں کرتا، ایرانی انفرا اسٹرکچر پر حملے جاری رکھیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔