اسلام آباد (آئی پی ایس )افنان اسماعیل کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کا فوکل پرسن مقررکردیا گیا،چیئرمین رانا مشہود احمد خان کی جانب سے نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری ،خواتین کاروباری روابط مضبوط بنانے کی ذمہ داری افنان اسماعیل کو سونپی گئی ہے۔اسلام آباد میں ویمن انٹرپرینیورشپ کے فروغ کیلئے افنان اسماعیل سرگرم ہیں۔
فوکل پرسن وزیراعظم یوتھ پروگرام نے اس حوالے سے کہا ہے کہ خواتین کی معاشی ترقی کیلئے نئے منصوبوں پر کام کیا جائے گا،ویمن امپاورمنٹ کیلئے اسٹریٹجک پارٹنرشپس قائم کی جائیں گی۔وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت خواتین کیلئے مزید مواقع پیداکیا جائینگے۔اسلام آباد میں خواتین کی کاروباری صلاحیت بڑھانے پر توجہ دینگے۔
