Wednesday, April 1, 2026
ہومبریکنگ نیوزتیزی سے بڑھتی آبادی ایک سنگین قومی چیلنج بن چکی ہے،وزیر صحت

تیزی سے بڑھتی آبادی ایک سنگین قومی چیلنج بن چکی ہے،وزیر صحت

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کی زیر صدارت ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر اجلاس منعقد،اجلاس میں مشیر وزیر خزانہ عدنان پاشا صدیقی کی شرکت،سیکرٹری صحت، ڈی جی پاپولیشن، ڈی جی ہیلتھ اور دیگر سینئر افسران بھی شریک،اجلاس میں بڑھتی آبادی کے باعث صحت کے نظام اور قومی وسائل پر اثرات کا تفصیلی جائزہ،وزیر صحت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہر سال تقریبا 62 لاکھ افراد کا اضافہ ہو رہا ہے۔

سالانہ آبادی میں اضافہ نیوزی لینڈ کی کل آبادی سے بھی زیادہ ہے ،تیزی سے بڑھتی آبادی ایک سنگین قومی چیلنج بن چکی ہے،صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر اور روزگار کے شعبے شدید دبا کا شکار ہے پاکستان اس وقت دنیا کا پانچواں بڑا آبادی والا ملک ہے،پانچ سال بعد ہم آبادی کے لحاظ سے انڈونیشیا کو پیچھے چھوڑ دیں گےآبادی میں تیزی سے اضافہ ملک کے انفراسٹرکچر کو تباہ کر رہا ہے،آبادی میں اضافے نے قومی منصوبہ بندی کو خطرے میں ڈال دیا ہے، اگر آبادی میں اضافے پر قابو نہ پایا گیا تو ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکے گا

،شرحِ پیدائش کو 3.6 سے کم کر کے 2.0 تک لانا ناگزیر ہو چکا ہے ،بنگلہ دیش، انڈونیشیا اور ایران نے موثر حکمت عملی کے ذریعے آبادی میں توازن پیدا کیا ہے۔اپنے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی ہیں ۔وزارت صحت اورتمام سٹیک ہولڈرز اس سلسلے مربوط اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔