Wednesday, April 1, 2026
ہومپاکستانتاجکستان کے سفیر یوسف شریف زادہ کی وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات

تاجکستان کے سفیر یوسف شریف زادہ کی وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات

اسلام آباد(سب نیوز) پاکستان میں تعینات جمہوریہ تاجکستان کے سفیر یوسف شریف زادہ نے وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے تاجکستان اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال اور ان کے فروغ کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر انسانی حقوق کے تحفظ، قانونی ڈھانچے کی مضبوطی، تجربات کے تبادلے اور متعلقہ اداروں کے درمیان روابط کو مستحکم بنانے کے امور پر خصوصی توجہ دی گئی۔

دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تعمیری مکالمے کو جاری رکھنے اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات کے اختتام پر دونوں جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ دونوں ممالک کے متعلقہ اداروں کے درمیان روابط کو فروغ دینا نہایت اہم ہے، اور باقاعدہ رابطوں کو برقرار رکھنے میں گہری
دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔