Tuesday, March 31, 2026
ہومبریکنگ نیوزوزیر پیٹرولیم سے فرانسیسی سفیر کی ملاقات، توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق

وزیر پیٹرولیم سے فرانسیسی سفیر کی ملاقات، توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے فرانسیسی سفیر نکولس گیلے نے ملاقات کی ہے، جس میں توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات کے دوران فرانسیسی سفیر نے پاکستان میں پیٹرولیم سپلائی کی مثر حکمت عملی کو سراہا اور کہاکہ پاکستان نے دیگر جنوبی ایشیائی ممالک کے برعکس اس بحران کو کامیابی سے سنبھالا ہے اور ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے کوئی افراتفری نہیں پھیلی۔

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے بتایا کہ بروقت، فعال اور مربوط فیصلوں کی بدولت حکومت اب تک اس بحران سے کامیابی سے نمٹ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بدلتی ہوئی سپلائی چین کی صورتحال کے پیش نظر بین الوزارتی سطح پر فوری فیصلوں کے لیے مثر نظام قائم کیا اور فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیراعظم اور ڈپٹی وزیراعظم کی سفارتی کوششوں سے متبادل ذرائع کے ذریعے پیٹرولیم سپلائی ممکن ہوئی۔

وزیر پیٹرولیم نے مزید بتایا کہ حکومت نے قیمتوں کا بوجھ اٹھایا مگر مناسب مالی معاونت کے ذریعے گردشی قرضہ پیدا نہیں ہونے دیا، جبکہ کمزور طبقات کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی پر بھی کام جاری ہے۔فرانسیسی سفیر نکولس گیلے نے کہاکہ پاکستان اور فرانس کے تعلقات مضبوط ہیں اور توانائی کے شعبے میں تعاون میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ فرانسیسی کمپنیوں کی پاکستان کے مائننگ سیکٹر میں دلچسپی بڑھ رہی ہے اور نومبر میں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں بھرپور شرکت کی توقع ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔