Tuesday, March 31, 2026
ہومبریکنگ نیوزپاکستان سمیت 8 مسلم ممالک کی قبلہ اول میں عبادت پر پابندیوں کی شدید مذمت

پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک کی قبلہ اول میں عبادت پر پابندیوں کی شدید مذمت

اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک نے مقبوضہ یروشلم میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی عبادت کی آزادی پر اسرائیلی پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق اعلامیے میں کہا گیا کہ یروشلم میں مسلمانوں کو الاقصی مسجد تک رسائی سے روکنا اور عیسائی مذہبی رہنماں کو مقدس چرچ میں داخلے سے منع کرنا بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

مشترکہ بیان پاکستان، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ کی جانب سے جاری کیا گیا، جس میں اسرائیل کے ان اقدامات کو قانونی و تاریخی حیثیت کو تبدیل کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے مسترد کیا گیا۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ مسجد اقصی کے دروازے مسلسل 30 دن تک، حتی کہ ماہِ رمضان میں بھی بند رکھنا عبادت کی آزادی کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اس سے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

قانون منظور وزرائے خارجہ نے زور دیا کہ مسجد اقصی کا پورا احاطہ صرف مسلمانوں کی عبادت کے لیے مخصوص ہے اور اس کے انتظامی امور اردن کے ماتحت اوقاف ادارے کے پاس ہیں، اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فوری طور پر مسجد اقصی کے دروازے کھولے، یروشلم کے قدیم شہر میں عائد پابندیاں ختم کرے اورعبادت گزاروں کی رسائی میں رکاوٹ نہ ڈالے۔عالمی برادری سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ اسرائیل کو مقدس مقامات کے خلاف جاری خلاف ورزیوں اور غیر قانونی اقدامات سے باز رکھنے کے لیے مثر اور سخت مقف اختیار کرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔