Tuesday, March 31, 2026
ہومبریکنگ نیوزامریکا اور ایران تنازع میں پاکستان کا کردار وسیع تر مفاد میں ہے، سفیر رضوان سعید

امریکا اور ایران تنازع میں پاکستان کا کردار وسیع تر مفاد میں ہے، سفیر رضوان سعید

واشنگٹن(آئی پی ایس )پاکستان کے امریکا میں سفیر رضوان سعید شیخ کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران تنازع میں پاکستان کا کردار خطے کے وسیع تر مفاد میں ہے۔فاکس نیوز کو انٹرویو میں رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین کے پاکستان پر اعتماد پر شکر گزار ہیں، پاکستان کی خارجہ پالیسی امن اور سفارتکاری پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے نیک نیتی کے تحت مذاکرات میں سہولت کاری کی پیشکش کی، سفارت کاری ایک تدریجی عمل ہے جس کے لیے وقت درکار ہوتا ہے۔سفیر رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے تاہم فیصلے فریقین نے کرنے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔