آئی پی ایس (آئی پی ایس )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پوش علاقے میں ڈاکوں کی فائرنگ سے معروف تاجر جاں بحق ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز فارم ہاس میں پیش آیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہیکہ ڈاکوں کی فائرنگ سیمعروف بزنس مین عامر اعوان شدید زخمی ہوئے تھے جوکہ آج دوارن علاج دم توڑ گئے، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹان کے علاقے میں ٹیوٹا موٹرز کے مالک کے قتل ہونے کے واقعے پر وزیر مملکت داخلہ طلال چودری کا ردعمل سامنے آگیا۔
انہوں نے کہا کہ اس سال مجموعی طور پر اسلام آباد میں جرائم کے واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے، اس سنگین واردات کی تحقیقات کرکہ تمام تفصیلات میڈیا کے سامنے رکھیں گے ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی جتنے اندھے قتل ہوئے ہیں ان کو منتقی انجام تک پہنچایا گیا ہے اور مجرمان کو سزائیں دلوائی ہیں۔
