Wednesday, May 27, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینورلڈ ڈیٹا آرگنائزیشن کا مقصد ڈیجیٹل معیشت میں خوشحالی لانا' ہے، چینی صدر

ورلڈ ڈیٹا آرگنائزیشن کا مقصد ڈیجیٹل معیشت میں خوشحالی لانا’ ہے، چینی صدر

بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے ورلڈ ڈیٹا آرگنائزیشن کے قیام پر تہنیتی پیغام بھیجا۔پیر کے روز انھوں نے نشاندہی کی کہ ورلڈ ڈیٹا آرگنائزیشن کا مقصد ‘ڈیٹا خلیج کو کم کرنا، ڈیٹا کی قدر کو اجاگر کرنا، اور ڈیجیٹل معیشت میں خوشحالی لانا’ ہے، اور یہ تنظیم ڈیٹا کے بین الاقوامی تعاون کو گہرا کرنے اور عالمی ڈیٹا کے نظم و نسق کو بہتر بنانے کے لیے ایک مفید پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین مشترکہ مشاورت، مشترکہ تعمیر اور مشترکہ استفادہ کے نظریے کی پیروی کرے گا، ورلڈ ڈیٹا آرگنائزیشن کے کردار کی حمایت کرے گا، تمام فریقوں کے ساتھ مل کر ڈیٹا کے نظم و نسق کے قواعد کا اتفاق رائے قائم کرے گا، ڈیجیٹل اور ذہین ٹیکنالوجی کی جدت کو فروغ دے گا، ڈیٹا کی حفاظت کو منظم کرے گا،

اسے موثر انداز میں ترقی دے گا، اور عالمی ڈیجیٹل معیشت کی صحت مند ترقی کی خدمت کرے گا، تاکہ ڈیٹا کے فوائد زیادہ بہتر طریقے سے دنیا کے عوام تک پہنچیں۔ورلڈ ڈیٹا آرگنائزیشن کے قیام کی افتتاحی کانفرنس اسی دن بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ اس تنظیم کے اراکین میں عالمی ڈیٹا کے شعبے سے وابستہ کاروباری ادارے، یونیورسٹیاں، تحقیقاتی ادارے، بین الاقوامی تنظیمیں اور مالیاتی ادارے وغیرہ شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔