Wednesday, April 1, 2026
ہومتازہ ترینصحافی مطیع اللہ جان کے کیس میں اصل منشیات فرانزک رپورٹ گم ہو گئی

صحافی مطیع اللہ جان کے کیس میں اصل منشیات فرانزک رپورٹ گم ہو گئی

اسلام آباد:(آئی پی ایس) صحافی مطیع اللہ جان کے کیس میں اصل منشیات فرانزک رپورٹ گم ہو گئی ۔

انسداد دہشت گردی عدالت کو اسلام آباد پولیس کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد پولیس نے فرانزک رپورٹ کی فوٹو کاپیز عدالت میں جمع کرا دیں ۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے چالان عدالت میں جمع کروا دیا گیا ہے، جس میں بتایا گیاہے کہ فرانزک رپورٹ خط و کتابت میں گم ہو گئی ہے۔ فرانزک رپورٹ نیگیٹو آنے سے منشیات کا چارج نہیں لگتا ۔

پولیس نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ سپلیمنٹری چالان کو کیس فائل کا حصہ سمجھا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔