لاہور(آئی پی ایس )پی ایس ایل کے تیسرے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی نے راولپنڈی پنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں راولپنڈی پنڈیز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پنڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 214 رنز بنائے۔ یاسر خان نے 83 رنز کھیل کر نمایاں رہے جبکہ محمد رضوان نے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔
کامران غلام نے 37، ڈیرل مچل نے 23 اور سیم بلنگز نے 18 رنز کی انگنز کھیلی۔پشارو زلمی کی جانب سے علی رضا نے 2 جبکہ آرون ہارڈی اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ لی۔پشاور زلمی نے 215 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
زلمی کی جانب سے ابتدائی بلے بازوں کپتان بابر اعظم 39 اور محمد حارث نے 47 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کو زبردست بنیاد فراہم کی۔ تاہم اختتامی لمحات میں عبدالصمد، مائیکل بریسویل اور عامر جمال کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت پشاور یہ میچ 5 وکٹوں سے جیت گیا۔ عبدالصمد نے 11 گیندوں پر 33 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ بریسویل 17 گیندوں پر 35 اور عامر جمال 5 گیندوں پر 17 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔
