Saturday, March 28, 2026
ہومبریکنگ نیوزبنگلہ دیش حکومت نے آئی پی ایل نشریات بحال ہونے کی خبروں کی تردید کردی

بنگلہ دیش حکومت نے آئی پی ایل نشریات بحال ہونے کی خبروں کی تردید کردی

بنگلہ دیش حکومت نے ان میڈیا رپورٹس کو مسترد کر دیا ہے جن میں دعوی کیا گیا تھا کہ ملک میں انڈین پریمیئر لیگ کی نشریات پر عائد پابندی ختم کردی گئی ہے۔بنگلہ دیش کی وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری سرکاری بیان میں کہا گیا کہ بعض میڈیا اداروں، بشمول ڈیلی اسٹار، میں شائع ہونے والی حالیہ خبریں درست نہیں اور ان سے عوام میں غلط فہمی پیدا ہوئی۔وزارت اطلاعات و نشریات کے ترجمان عمران الحق حسن نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکومت کی جانب سے آئی پی ایل کی نشریات معطل کرنے کا فیصلہ تاحال برقرار ہے۔

بیان کے مطابق اس معاملے پر وزارتِ امورِ نوجوانان و کھیل کو باضابطہ طور پر رائے دینے کے لیے درخواست ارسال کی گئی ہے، اور آئندہ کسی بھی فیصلے کا انحصار اس وزارت کی سفارشات پر ہوگا۔ حکام نے واضح کیا کہ آئی پی ایل کی نشریات سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ متعلقہ اداروں کی مشاورت کے بعد ہی کیا جائے گا۔وزارت نے میڈیا اداروں سے اپیل کی کہ عوامی ابہام دور کرنے کے لیے سرکاری وضاحت کو فوری طور پر نشر کیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔