Saturday, March 28, 2026
ہومبریکنگ نیوزآبنائے ہرمز پر کنٹرول یا ٹول لینا غیر قانونی اور ناقابل قبول ہے: امریکی وزیر خارجہ

آبنائے ہرمز پر کنٹرول یا ٹول لینا غیر قانونی اور ناقابل قبول ہے: امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن: (آئی پی ایس) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز پر ٹولنگ سسٹم قائم کرنے کا فیصلہ کر سکتا ہے، آبنائے ہرمز پر کنٹرول یا ٹول لینا غیر قانونی اور ناقابل قبول ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ بغیر زمینی فوج کے بھی ایران مشن کامیاب ہو سکتا ہے، صدر ٹرمپ کو ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل آپشنز فراہم کیے جا رہے ہیں۔

مارکو روبیو نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے اشارے ملے ہیں مگر ابھی واضح پیش رفت نہیں ہوئی، کسی بھی وقت مذاکرات شروع ہو سکتے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری کو ایران کے ممکنہ اقدام کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے، امریکا اس عالمی منصوبے کا حصہ بننے کے لئے تیار ہے۔

مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ ایران پر پابندیاں عارضی ہیں جو 5 یا 10 اپریل تک برقرار رہیں گی، جی 7 اجلاس میں ہماری ایک اچھی میٹنگ تھی، ہم توقع کرتے ہیں کہ ایرانی آپریشن مناسب وقت پر ختم ہو جائے گا۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم ہفتوں کی بات کر رہے ہیں، مہینوں کی نہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔