اسلام آباد (سب نیوز) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی سفارش پر پاور سیکٹر میں اصلاحات کی قومی ٹاسک فورس کے 15 اراکین کو سول اعزازات عطا کرنے کی منظوری دے دی۔
صدرِ مملکت کی منظوری سے 10 اراکین کو ستارۂ امتیاز اور 5 اراکین کو تمغۂ امتیاز عطا کیا جائے گا۔
