Monday, March 30, 2026
ہومتازہ ترینمشرق وسطیٰ تنازع: سعودیہ، ترکیے اور مصر کے وزرائے خارجہ سے کل اہم ملاقات ہوگی، اسحاق ڈار کی تصدیق

مشرق وسطیٰ تنازع: سعودیہ، ترکیے اور مصر کے وزرائے خارجہ سے کل اہم ملاقات ہوگی، اسحاق ڈار کی تصدیق

اسلام آباد: (سب نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان میں سعودی عرب، ترکیے اور مصر کے وزرائے خارجہ کی میزبانی کی تصدیق کر دی۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا سعودی عرب، ترکیے اور مصر کے وزرائے خارجہ کل اسلام آباد میں ملیں گے، تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ اگلے روز وزیراعظم شہبازشریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ہماری ملاقات ترکیے میں طے تھی، مصروفیات کی وجہ سے میں نے بھائیوں کو اسلام آباد ملنے کی دعوت دی، ایمانداری اور نیک نیتی سے تنازع ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور تمام دوست ممالک بھی بھرپور تعاون کررہے ہیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا ایران سے بات چیت جاری ہے، مذاکرات کے باعث میڈیا پر بات کرنے سے گریز کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ امریکا نے جنگ بندی کے لیے پاکستان کے ذریعے ایران کو 15 نکاتی فارمولہ پیش کیا جس کی ایران نے تصدیق کی اور پھر ایران نے پاکستان ہی کے ذریعے اپنا جواب امریکا تک پہنچایا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔