Monday, March 30, 2026
ہومبریکنگ نیوزجی سیون ممالک کا ایران جنگ میں شہریوں پر حملے روکنے کا مطالبہ

جی سیون ممالک کا ایران جنگ میں شہریوں پر حملے روکنے کا مطالبہ

پیرس: (آئی پی ایس) جی سیون ممالک نے ایران جنگ میں شہریوں اور بنیادی ڈھانچوں پر حملوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں علاقائی شراکت داروں، شہری آبادیوں اور اہم انفراسٹرکچر پر تنازع کے اثرات کم کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی محفوظ اور ٹول فری آزادی کو بحال کرنے کی ضرورت کا بھی اعادہ کیا گیا۔

جی سیون ملکوں کے وزرائے خارجہ کے پیرس میں ہونے والے اجلاس میں سعودی عرب، برازیل، جنوبی کوریا، بھارت اور یوکرین بھی شریک ہوئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔