Friday, March 27, 2026
ہومبریکنگ نیوزاسحاق ڈار کا مصری ہم منصب سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو

اسحاق ڈار کا مصری ہم منصب سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد (آئی پی ایس ) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبد العاطی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور امن و استحکام کے فروغ کیلئے مکالمے، تحمل اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں رہنماں نے امن اور خوشحالی کیلئے جاری تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماں کا رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔