Friday, March 27, 2026
ہومبریکنگ نیوزبھارتی حکومت نے ایس 400 دفاعی نظام اور طیاروں کی خریداری کیلئے 25 ارب ڈالر کے دفاعی منصوبوں کی منظوری دیدی

بھارتی حکومت نے ایس 400 دفاعی نظام اور طیاروں کی خریداری کیلئے 25 ارب ڈالر کے دفاعی منصوبوں کی منظوری دیدی

نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارت کی دفاعی خریداری کونسل نے تقریبا 25 ارب ڈالر مالیت کے دفاعی منصوبوں کی منظوری دی ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق جن منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے ان میں درمیانے درجے کے ٹرانسپورٹ طیارے، روسی ساختہ S-400 فضائی دفاعی نظام اور بغیر پائلٹ حملہ آور طیاروں کی خریداری شامل ہے۔

بھارتی حکومت کے مطابق دفاعی خریداری کونسل نے بھارتی فوج کے لیے ائیر ڈیفنس ٹریکڈ سسٹم، آرمر پیئر سنگ ٹینک ایمونیشن، ہائی کیپیسٹی ریڈیو ریلے سسٹم، دھنوش گن سسٹم اور رن وے انڈیپینڈنٹ ائیریل سرویلنس سسٹم کی منظوری دی۔

بھارتی فضائیہ کے لیے درمیانے درجے کے ٹرانسپورٹ طیاروں، طویل فاصلے تک مار کرنے والے S-400 زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سسٹم، بغیر پائلٹ حملہ آور طیاروں کی خریداری اور Su-30 طیاروں کے انجن کی اوورہالنگ کی تجاویز منظور کی گئیں۔اس کے علاوہ بھارتی کوسٹ گارڈ کے لیے ہیوی ڈیوٹی ائیر کشن وہیکلز کی خریداری کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔