Friday, March 27, 2026
ہومبریکنگ نیوزاسلام آباد میں پاک چین سکیورٹی تعاون پر اہم پیش رفت

اسلام آباد میں پاک چین سکیورٹی تعاون پر اہم پیش رفت

اسلا م آباد: (سب نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع چینی سفارتخانے کا دورہ کیا جہاں ان کا استقبال پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے کیا۔
ملاقات کے دوران انسداد دہشت گردی، سکیورٹی تعاون، پولیس ایکسچینج پروگرام اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی گفتگو کی اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر پاکستان میں چینی سرمایہ کاروں کو درپیش سکیورٹی مسائل کے حل کیلئے ایک اہم بزنس کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں پاکستان میں موجود چینی بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں کی جائیں گی، جبکہ دوسرے مرحلے میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہشمند نئے سرمایہ کاروں کے ساتھ اجلاس منعقد ہوگا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ غیر ملکی شہریوں، بالخصوص چینی باشندوں کے تحفظ کیلئے “سپیشل پروٹیکشن یونٹ” قائم کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ یونٹ اسلام آباد میں موجود چینی شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکاروں کو خصوصی تربیت دی جائے گی جس میں چینی زبان کی تعلیم بھی شامل ہوگی تاکہ بہتر رابطہ اور مؤثر سکیورٹی فراہم کی جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔