Friday, March 27, 2026
ہومپاکستانبانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیشرفت

بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیشرفت

اسلام آباد: (آئی پی ایس) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس 31 مارچ کو سماعت کیلئے مقرر کردیا۔

رجسٹرار آفس نے بانی اور بشریٰ بی بی کیس کی کاز لسٹ جاری کردی، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے۔

عدالت نے نیب کی درخواست پر بانی اور بشریٰ بی بی کے وکیل سے جواب طلب کر رکھا ہے جبکہ نیب نے سزا معطلی کی درخواستیں قابل سماعت نا ہونے کا اعتراض اٹھا رکھا ہے۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے سزا معطلی کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، احتساب عدالت نے 17 جنوری 2025 کو بانی اور بشریٰ بی بی کو سزائیں سنائی تھیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔