Friday, March 27, 2026
ہومتازہ ترینٹرمپ کا ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے مزید 10 روز تک روکنےکا اعلان

ٹرمپ کا ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے مزید 10 روز تک روکنےکا اعلان


واشنگٹن:(آئی پی ایس) امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران ایک ڈرامائی موڑ آ گیا ہے، جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی توانائی تنصیبات پر حملوں میں 10 دن کی مزید مہلت دے دی ہے، جس سے جنگ کے مستقبل پر بڑے سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔


امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ایران کی درخواست پر کیا گیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان انتہائی اہم اور مثبت مذاکرات جاری ہیں۔


ذرائع کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کی جزوی بحالی کی اجازت دے کر امریکا کو ایک تحفہ دیا جس کے بعد یہ غیر معمولی رعایت سامنے آئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔