ماسکو(آئی پی ایس )روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ایران جنگ کے نتائج کورونا وبا جتنے سنگین ہوسکتے ہیں۔جمعرات کو ماسکو میں تاجر رہنماں سے گفتگو کرتے ہوئے روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ مشرق وسطی میں ایران کے ساتھ تنازع کے نتائج کی درست پیشگوئی کرنا مشکل ہے اور یہ کورونا وبا کے مساوی سنگین اثرات رکھ سکتے ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ تنازع میں شامل فریق بھی مکمل طور پر نتائج کا اندازہ نہیں لگا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کی طرح، ایران جنگ سے بھی بین الاقوامی لاجسٹکس، پیداوار اور سپلائی چینز کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔صدر پیوٹن نے مزید کہا کہ اس بحران سے ہائیڈروکاربن، دھات اور کھاد کی صنعتوں پر دبا بڑھ رہا ہے اور روس کو ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مضبوط اور متحد ہونا ہوگا۔
