Thursday, March 26, 2026
ہومبریکنگ نیوزامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ چین کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ چین کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا

واشنگٹن(آئی پی ایس )ایران کے خلاف جاری جنگ کے باعث پہلا دورہ ملتوی کرنے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ چین کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا۔ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ 14 اور 15 مئی کو دورہ چین پر بیجنگ جائیں گے، جس کے بعد وہ چینی صدر کو واشنگٹن میں باہمی دورے پر مدعو کریں گے۔ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے نمائندگان ان تاریخی دوروں کی حتمی تیاری کر رہے ہیں

، میں صدر شی جن پنگ کے ساتھ وقت گزارنے کیلئے بہت پر جوش ہوں، جسے میں ایک شاندار اور یادگار موقع سمجھتا ہوں۔چین کے سفارت خانے نے کہا کہ اس دورے کے اعلان پر ان کے پاس کوئی اضافی معلومات موجود نہیں ہیں کیونکہ بیجنگ عام طور پر صدر شی جن پنگ کا شیڈول چند دنوں سے زیادہ پہلے ظاہر نہیں کرتا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔