Thursday, March 26, 2026
ہومبریکنگ نیوزجے شنکر کے پاکستان مخالف غیر مہذب بیان پر بھارت میں کڑی تنقید

جے شنکر کے پاکستان مخالف غیر مہذب بیان پر بھارت میں کڑی تنقید

نئی دہلی (آئی پی ایس )جے شنکر کے پاکستان مخالف غیر مہذب بیان پر بھارت میں کڑی تنقید، جے شنکر کے پاکستان مخالف غیر مہذب بیان پر بھارت میں کڑی تنقید، سفارتی زبان اور پالیسی پر سوالات اٹھ گئے۔ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کو پاکستان مخالف حالیہ غیر مہذب بیان پر شدید ردعمل کا سامنا ہے ،

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب پاکستان، امریکہ اور ایران کے درمیان سفارتی رابطوں میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے ،بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پر بھارتی اپوزیشن رہنماں نے بی جے پی اور مودی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ترجمان بھارتی کانگریس ڈاکٹر شمع محمد نے نازیبا بیان کو سفارتی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے منتخب کیا جانا اور بھارت کا باہر رہنا مودی حکومت کی ناکامی ہے۔

کانگریسی ممبر سپرِیا شری نیتے نے سوال اٹھایا کہ روس یوکرین جنگ میں ثالثی کی پیشکش یا جنگ رکوانے کے بھارتی دعوی کو کیا نام دیا جائے؟۔کانگریسی ممبر پون کھیرا نے کہاکہ مودی کی روس اور یوکرین کے درمیان ثالثی کی کوشش کے وقت کیا بھارت ایک بروکر ملک نہیں تھا؟۔ بھارتی تجزیہ نگار اشوک سوائن کا کہناہیکہ جے شنکر کے نازیبا الفاظ محض سڑک کی زبان ہے، کسی وزیر خارجہ کے شایانِ شان نہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔