Thursday, March 26, 2026
ہومبریکنگ نیوزالیکشن کمیشن نے مراد سعید کو سینیٹ کی نشست کے لیے نااہل قرار دے دیا

الیکشن کمیشن نے مراد سعید کو سینیٹ کی نشست کے لیے نااہل قرار دے دیا

اسلام آباد (آئی پی ایس )الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے رہنما مراد سعید کو سینیٹ کی نشست کے لیے نااہل قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق مراد سعید کو آئین کے آرٹیکل 63 (ایچ)(1) کے تحت نااہل قرار دیا گیا ہے۔ نااہلی کا فیصلہ عدالتی سزا کی بنیاد پر کیا گیا، جبکہ الیکشن کمیشن نے ان کی سینیٹ نشست خالی قرار دے دی ہے۔
واضح رہے کہ انسدادِ دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے 7 مارچ کو تھانہ آر اے بازار میں درج مقدمے میں مراد سعید کو 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ مراد سعید پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔