لاہورر(سب نیوز) مسٹر رامیز بہبودوف، جو کہ یونیسف پاکستان کے چیف آف فیلڈ آفس پنجاب ہیں، نے لاہور میں سری لنکا کے اعزازی قونصل خانے کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اعزازی قونصل جنرل مسٹر یاسین جوئیہ سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر نہایت تعمیری اور مثبت انداز میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر مسٹر رامیز بہبودوف کو قرنیہ محفوظ رکھنے کے ایک باکس (Cornea Preservation Box) کا تحفہ بھی پیش کیا گیا، جو آنکھوں کے عطیات، ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ ہب، اور صحت کے شعبے میں تعاون اور پیش رفت کے عزم کی علامت ہے۔
