Thursday, March 26, 2026
ہومپاکستانپی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ لاہور سے گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ لاہور سے گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

لاہور:(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ ملک کو لاہور سے گرفتار کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

قریبی ذرائع کے مطابق عالیہ حمزہ ملک لاہور میں اپنی فیملی سے ملاقات کے لیے آئی تھیں کہ اسی دوران پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے تاہم تاحال حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔