Wednesday, March 25, 2026
ہومبریکنگ نیوزمریم نواز کے کسان دوست ویژنری اقدام سے صوبے کے کاشتکاروں کے مقدر بدلنے لگے

مریم نواز کے کسان دوست ویژنری اقدام سے صوبے کے کاشتکاروں کے مقدر بدلنے لگے

لاہور(آئی پی ایس )وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے کسان دوست اور ویژنری اقدام کے تحت صوبے کے کاشتکاروں کے مقدر میں تبدیلی آ رہی ہے۔ان کی ہدایت پر کاشتکاروں کو گرین ٹریکٹر، ویٹ اینڈ رائس کمبائن ہارویسٹر، سپر سیڈر اور جدید زرعی مشینری فراہم کی جا رہی ہے۔

وزیراعلی مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صرف 2 سال میں کاشتکاروں میں ریکارڈ 30 ہزار ٹریکٹر تقسیم کیے گئے، جن میں سے 20 ہزار سے زیادہ گرین ٹریکٹر کاشتکاروں کو فراہم کیے جا چکے ہیں جبکہ مزید 10 ہزار ٹریکٹرز کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔

وزیراعلی نے صوبے میں زراعت کو جدت کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے سی ایم ہائی ٹیک میکانائزیشن فنانسنگ پروگرام کے تحت کاشتکاروں کو ویٹ اینڈ رائس کمبائن ہارویسٹر فراہم کرنے کا آغاز کیا ہے۔اس پروگرام کے تحت کاشتکار ہائی پاور ٹریکٹر اور دیگر جدید زرعی مشینری بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

سی ایم ہائی ٹیک میکانائزیشن فنانسنگ پروگرام کے تحت کاشتکاروں اور سروس پرووائیڈرز کے لیے 30 ارب روپے کا لون جاری کیا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ کاشتکاروں کو 4 ارب روپے کی لاگت سے 5 ہزار سپر سیڈر بھی فراہم کیے جا چکے ہیں، جس کے استعمال سے گندم کی بوائی کے عمل میں آسانی اور بہتری آ رہی ہے جبکہ رائس سپر سیڈر کے استعمال سے سموگ کے خاتمے میں بھی مدد مل رہی ہے۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ پنجاب کے کاشتکاروں کو میکانائزیشن کے ذریعے جدید فارمنگ پر گامزن کیا جا رہا ہے، جس سے لاگت میں کمی اور پیداوار میں اضافہ ممکن ہوگا۔انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں کو زراعت کے روایتی اور فرسودہ طریقے ترک کر کے جدید مشینری کا استعمال کرنا ہوگا تاکہ زرعی شعبے میں معیار اور پیداوار دونوں بہتر ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔