Wednesday, March 25, 2026
ہومبریکنگ نیوزطاقتور طوفان سعودی عرب اور خلیجی خطے کی جانب بڑھ رہا ہے، تیز بارش، شدید آندھی اورگرد آلود ہواں کا خدشہ

طاقتور طوفان سعودی عرب اور خلیجی خطے کی جانب بڑھ رہا ہے، تیز بارش، شدید آندھی اورگرد آلود ہواں کا خدشہ

ریاض(آئی پی ایس ) ماہرین موسمیات کے مطابق طاقتور طوفان سعودی عرب اور خلیجی خطے کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ماہرین نے انتباہ کیا ہیکہ موسلا دھار بارش، شدید آندھی اور گرد آلود ہواں کا خدشہ ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق ہفتے کے اختتام تک مختلف علاقے بارشوں سے شدید متاثر ہوسکتے ہیں، آج اور جمعرات کو تیز بارش اور ہوا کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے۔

سعودی محکمہ موسمیات نے حد نگاہ متاثر اور ساحلی علاقوں میں اونچی لہریں پیدا ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق ساحلی علاقوں میں لہروں کی اونچائی 2.5 میٹر سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے۔یواے ای میں طوفانی بارش کے باعث پانی گھروں میں داخل ہونیکا خدشہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رہائشیوں نے گھروں کو پانی سے بچانے کے لییریت کی بوریاں خرید لی ہیں، متعدد افراد پلاسٹک شیٹس لگا کر گھروں کو سیلاب سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔دوسری جانب اماراتی محکمہ اوقاف نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شدید بارشوں کے دوران نماز گھروں میں ادا کریں۔ یہ اقدام خراب موسمی حالات اور عوام کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے بچایا جا سکے۔ اماراتی محکمہ اوقاف نے مساجد کے آئمہ کرام کو بھی ہدایت دی ہیکہ وہ بارش سے متاثرہ علاقوں میں اذان کے فورا بعد لاڈ اسپیکر کے ذریعے اعلان کریں کہ وہ اپنے گھروں میں نماز ادا کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔