جنیوا(آئی پی ایس ) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ مشرقی وسطی کی جنگ قابو سے باہر ہوگئی ہے، دنیا وسیع جنگ کیخطرے کی طرف بڑھ رہی ہے۔ zایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ مذاکرات اور امن کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا کامیاب ہونا ضروری ہے، اب وقت آگیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل جنگ ختم کریں، ایران پڑوسیوں پر حملے فوری روکے۔سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی طویل بندش تیل، گیس اور کھاد کی نقل وحرکت روک رہی ہے، یہ رکاوٹ عالمی کاشتکاری کے اہم موسم میں انتہائی سنگین صورتحال پیدا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ لبنان کو دوسرا غزہ نہیں بنایا جائے، غزہ جیسی کارروائیاں لبنان میں نہیں دہرائی جائیں، لبنان میں اسرائیلی فوجی آپریشن روکا جائے، حزب اللہ اسرائیل پر حملے روکے۔
دنیا وسیع جنگ کیخطرے کی طرف بڑھ رہی ہے: انتونیو گوتریس
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
