Wednesday, March 25, 2026
ہومبریکنگ نیوزجو ممالک جنگ میں فریق نہیں انکے جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے دیں گے؛ ایران

جو ممالک جنگ میں فریق نہیں انکے جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے دیں گے؛ ایران

تہران(آئی پی ایس )تھائی لینڈ کا ایک خام تیل بردار ٹینکر ایران اور عمان کے ساتھ سفارتی رابطوں کے بعد بحفاظت آبنائے ہرمز عبور کر گیا جسے خطے میں جاری کشیدگی کے باوجود ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ سہاسک فوانگکیتکا نے بتایا کہ انھوں نے ایران اور عمان سے درخواست کی تھی کہ تھائی جہازوں کی محفوظ گزرگاہ کو یقینی بنایا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران اور عمان کے متعلقہ حکام نے مثبت جواب دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وہ اس سلسلے میں مکمل تعاون کریں گے اور ان سے ان جہازوں کی تفصیلات فراہم کرنے کو کہا گیا جو آبنائے سے گزرنے والے ہیں۔اس پیش رفت سے قبل تھائی توانائی کمپنی بینگچاک کارپوریشن نے تصدیق کی تھی کہ اس کا ایک آئل ٹینکر جو 11 مارچ سے خلیج فارس میں لنگر انداز تھا، بحفاظت آبنائے ہرمز عبور کر چکا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جہاز اب بحرِ ہند کے راستے تھائی لینڈ جا رہا ہے اور توقع ہے کہ اپریل کے اوائل میں خام تیل کی ترسیل مکمل کر دے گا۔دوسری جانب ایران کی جانب سے یہ عندیہ دیا گیا ہے کہ غیر دشمن ممالک کے جہازوں کو آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے جاری فوجی کارروائیوں کے بعد گزشتہ تین ہفتوں سے یہ اہم عالمی تجارتی گزرگاہ عملا آئل ٹینکرز کے لیے بند رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔