Wednesday, March 25, 2026
ہومپاکستانیونان کے یومِ آزادی پر پاکستان کی مبارکباد

یونان کے یومِ آزادی پر پاکستان کی مبارکباد

اسلام آباد(سب نیوز) حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام نے یونانی جمہوریہ کی حکومت اور عوام کو یونان کے یومِ آزادی کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں پاکستان نے یونان کے ساتھ خیرسگالی اور دوستی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس اہم قومی دن پر یونانی عوام کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔

پیغام میں مزید کہا گیا کہ پاکستان یونان کے لیے مسلسل امن، ترقی اور خوشحالی کی دعا گو ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔