Tuesday, March 24, 2026
ہومبریکنگ نیوزعمران خان سے بشری بی بی بی کی ملاقات، صحت اور زیرسماعت مقدمات پر تبادلہ خیال

عمران خان سے بشری بی بی بی کی ملاقات، صحت اور زیرسماعت مقدمات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ان کی اہلیہ بشری بی بی کی ملاقات کروا دی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات کے دوران عمران خان کی صحت اور زیرسماعت مقدمات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی اور تقریبا 25 منٹ تک جاری رہی۔ اس دوران عمران خان کی آنکھ کے تازہ ترین علاج اور تیسرے پروسیجر کے حوالے سے بھی بات کی گئی۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران بچوں سے عید پر کی گئی ٹیلیفونک بات چیت پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔دوسری جانب عمران خان کی بہنوں اور وکلا کو آج بھی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔