Tuesday, March 24, 2026
ہومبریکنگ نیوزامریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے دورہ پاکستان کا امکان،عالمی میڈیا میں چہ مگوئیاں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے دورہ پاکستان کا امکان،عالمی میڈیا میں چہ مگوئیاں

نیویارک (آئی پی ایس )امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس کا مشرق وسطی میں جاری کشیدگی کے حوالے سے مذاکرات کے لیے رواں ہفتے پاکستان آمد کا امکان ہے۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کرسکتے ہیں۔واشنگٹن میں امریکی صحافی نے میمفس سے وائٹ ہاس واپسی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے سوال کیا کہ کیا نائب صدر ایرانیوں سے مذاکرات کے لیے پاکستان جا رہے ہیں لیکن ٹرمپ سوال کو نظرانداز کرگئے اور نائب صدر کی پاکستان روانگی کے متعلق سوال کا جواب دیے بغیر وہاں سے گزر گئے۔

پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ سفارت کاری میں بعض امور کو خاموشی سے آگے بڑھانا ہوتا ہے، ذرائع ابلاغ امریکا ایران مذاکرات کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ قیاس آرائیوں سے گریز کریں گے، فیصلوں اورنتائج سے متعلق سرکاری اعلانات کا انتظار کریں۔

اسی طرح وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطی میں جنگ کے خاتمے کے لیے جامع مذاکرات کی میزبانی اور سہولت فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے اور انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ امریکا اور ایران کی رضامندی کے بعد پاکستان مشرق وسطی میں جاری تنازع کے جامع تصفیے کے لیے بامعنی مذاکرات کی سہولت فراہم کرنے اور میزبانی کے لیے تیار ہے۔ اس سے قبل وائٹ ہاس کے ترجمان نے تصدیق کی تھی کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تاہم اس حوالے سے تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔