Tuesday, March 24, 2026
ہومبریکنگ نیوزامریکا اور ایران کی رضامندی کی صورت میں پاکستان مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہے:وزیر اعظم

امریکا اور ایران کی رضامندی کی صورت میں پاکستان مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہے:وزیر اعظم

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہبازشریف نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور ایران کی رضامندی کی صورت میں پاکستان مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کا کہناتھا کہ پاکستان مشرقِ وسطی میں جاری جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکراتی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے،خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے لیے مذاکرات ناگزیرہیں، امریکا اور ایران کی رضامندی کی صورت میں پاکستان مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔

اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مشرق وسطی میں جاری تنازع کے پرامن حل کیلئے پرعزم ہے اور اس حوالے سے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ترجمان کے مطابق سفارتکاری اور مذاکرات کے عمل کو مثر بنانے کیلئے رازداری انتہائی اہم ہوتی ہے تاکہ مثبت نتائج حاصل کیے جا سکیں۔انہوں نے ذرائع ابلاغ پر زور دیا کہ وہ قیاس آرائیوں سے گریز کریں اور کسی بھی پیش رفت، فیصلوں یا نتائج سے متعلق سرکاری اعلانات کا انتظار کریں۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔