Tuesday, March 24, 2026
ہومتازہ ترینچین کی مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کی تعریف

چین کی مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کی تعریف

اسلام آباد: (سب نیوز) چین نے مشرقِ وسطیٰ کی صورت حال میں پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین بات چیت کے ذریعے تنازعات کے حل کا حامی ہے۔
چینی سفیر جیان زیڈانگ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں پاکستان کا ثالثی کردار قابل ستائش ہے، چین طاقت کی بجائے بات چیت کے ذریعے تنازعات کے حل کا حامی ہے، مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں چین یک طرفہ اقدامات اور طاقت کی سیاست کے خلاف ہے۔

چینی سفیر نے مزید کہا کہ چین بین الاقوامی قانون کو ملکی قانون کے تابع کرنے کی مخالفت کرتا ہے، غیر فوجی اہداف پر حملہ نہیں ہونا چاہئے اور بحری راستوں کی سلامتی میں خلل نہیں پڑنا چاہئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین کی ثالثی کی کوششیں تنازع کے حل تک جاری رہیں گی، مشرق وسطیٰ میں ہونے والے اقدامات میں اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔