Tuesday, March 24, 2026
ہومبریکنگ نیوزپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بوجھ کو کم سے کم رکھا جائے: صدر مملکت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بوجھ کو کم سے کم رکھا جائے: صدر مملکت

اسلام آباد(آئی پی ایس) صدر مملکت آصف علی زرداری نے معاشی پالیسیوں میں عوامی ریلیف کو ترجیح دی جانے کی ہدایت کردی۔

آصف علی زرداری سے وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب اور دیگر وزرا نے ملاقات کی جس دوران امن وامان اور معاشی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر صدر زرداری نے کہا کہ معاشی پالیسیوں میں عوامی ریلیف کو ترجیح دی جائے ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بوجھ کو کم سے کم رکھا جائے تاکہ عام آدمی کو سہولت فراہم کی جاسکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔