Tuesday, March 24, 2026
ہومتازہ ترینشیونگ آن نیو ایریا کی تعمیر و ترقی نے اہم نتائج حاصل کیے ہیں، چینی صدر

شیونگ آن نیو ایریا کی تعمیر و ترقی نے اہم نتائج حاصل کیے ہیں، چینی صدر

بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے صوبہ حہ بئی کےشیونگ آن نیو ایریا کا دورہ کیا اور شیونگ آن نیو ایریا کی اعلیٰ معیار کی تعمیر اور ترقی کو مزید آگے بڑھانے سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے شیونگ آن نیو ایریا کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے مزید اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ شیونگ آن نیو ایریا کی تعمیر و ترقی نے اہم مرحلہ وار نتائج حاصل کیے ہیں ۔

فروری 2017 میں جنرل سیکرٹری نے پہلی مرتبہ صوبہ حہ بئی کی کاؤنٹی آن شین کا دورہ کیا، جس کے ایک ماہ بعد ہی شیونگ آن نیو ایریا کے قیام کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ جنوری 2019 میں انہوں نے دوبارہ شیونگ آن کا دورہ کیا، اس وقت یہ علاقہ عملی تعمیر کے مرحلے میں داخل ہو چکا تھا۔

مئی 2023 میں تیسرے دورے کے دوران انہوں نے واضح کیا کہ مستقبل کا یہ شہر وسیع پیمانے پر تعمیر اور بیجنگ کے غیر دارالحکومتی افعال کی منتقلی کے دوہرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ حالیہ دورہ صدر شی جن پھنگ کا شیونگ آن کا چوتھا دورہ ہے۔پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے خاکے میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ شیونگ آن نیو ایریا کو اعلیٰ معیار کے تقاضوں کے مطابق ایک جدید شہر کے طور پر ترقی دی جائے۔ منصوبے کے اجراء کے صرف 10 دن بعد شیونگ آن نیو ایریا کا دورہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ قیادت اس منصوبے کو کس قدر اہمیت دیتی ہے، اور یہ عزم ظاہر کرتا ہے کہ درست فیصلے کے بعد فوری عملدرآمد کیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔