Wednesday, March 25, 2026
ہومپاکستانمحکمہ موسمیات کی 24 سے 30 مارچ کے دوران ملک میں وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کی 24 سے 30 مارچ کے دوران ملک میں وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی

اسلام آباد(سب نیوز) محکمہ موسمیات نے 24 سے 30 مارچ کے دوران ملک میں وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل شام تک بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے، 27مارچ کی رات سے شدت اختیارکرسکتا ہے،کراچی، ٹھٹھہ، بدین میں 25، 26 مارچ کوبارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق کراچی، حیدرآباد، سکھر میں 28 اور 29 مارچ کے درمیان بھی بارش ہوسکتی ہے،بلوچستان اور کے پی میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں بھی بارش، ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے، اسلام آباد،مری،گلیات اور راولپنڈی سمیت دیگر علاقوں میں بارش و ژالہ باری کا امکان ہے،سندھ میں کراچی سمیت چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔